
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «mashable» کے مطابق «ایربیاینبی» کے بانی اور کمپنی کے شریک کار «برایان چسکی»
نے فیس بک پر لکھا ہے کہ اس کمپنی کے پاس دنیا بھر میں تین ملین مکانات موجود ہیں جنکو وہ مسلمان مہاجرین کو مفت دینے کے لیے تیار ہیں۔
کمپنی کے ترجمان نے نیوز ایجنسی «mashable» سے گفتگو میں کہا کہ اس فیصلے کی تفصیلات کا جلد اعلان ہوگا مگر مسلمانوں کو مہاجرت سے روکنا کسی طور درست نہیں اور ہم اس حوالے سے مکان کی فراہمی میں مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔
اربیاینبی مکان کرایے پر دینے والی کمپنی ہے جو آن لائن خدمات فراہم کرتی ہے
ویب سایٹ کے مطابق اس وقت کمپنی کے پاس دنیا کے ایک سو اکانوے ممالک کے تینتیس ہزار شہروں میں دو ملین مکانات موجود ہیں
مکان کرائے پر دینے والی پرائیویٹ کمپنی کا قیام سال ۲۰۰۸ کو کیلفورنیا کے شہر «سان فرانسیسکو» میں وجود میں لایا گیا تھا۔