
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «lohud» کے مطابق ایک طرف ٹرمپ کے مسلم مخالف فیصلے کا اثرباقی ہے تو دوسری طرف راکلینڈ اسلامی مرکز کی کی مسجد میں اسلام مخالف تصورات کو مٹانے کے لیے پروگرام بنایا گیا ہے
اس سلسلے میں آج مسجد کا دروازہ تمام لوگوں کےلیے کھلا رکھا جائے گا
مسجد آنے والے غیر مسلم مسجد کے دورے کے علاوہ اسلام کے بارے میں آشنائی حاصل کریں گے
مسجد انجمن کے رکن عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ اس وقت مسجد اور اسلام کے بارے میں معلومات کی فراہمی انتہائی ضروری ہے.
انکا کہنا ہے کہ جہاد کے بارے میں درست معلومات دینا چاہیے کیونکہ دہشت گرد اور شدت پسند ان اقدار کو بدترین انداز میں پیش کررہے ہیں۔
فاروقی نے ٹرمپ کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا : میں امیدوار ہوں اور اچھا گمان رکھنا چاہیے ، اسلام حسن ظن کی تاکید کرتا ہے اور رسول اکرم کی بات بھی یہی ہے۔