ایکنا نیوز- اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد امریکی ایجنڈے کا حصہ ہے، انہوں نے امریکی ایما پر تشکیل شدہ اس نام نہاد الاینس کو بیکار قرار دیتے ہویے سوال کیا کہ کیا یہ اتحاد فلسطین، کشمیر اور برما کے مسلمانوں کے لئے کچھ کر سکتا ہے؟
انہوں نے اس کو غیر موثر قرار دیا اور کہا کہ یہ اتحاد مسلمانوں نے خود نہیں بنایا، کیا مسلمانوں کے اتحاد او آئی سی نے تاحال کچھ کر کے دکھایا ہے تو کیا ضرورت تھی نئے اتحاد بنانے کی اور اگر یہ اتحاد دہشت گردی اور داعش کے خلاف بنا ہے تو وہ ممالک اس میں شامل کیوں نہیں جو داعش کے خلاف لڑتے ہیں؟