
ایکنا نیوز- العالم نیوز چینل کے مطابق روزنامه «اٹلانٹیک» میں «رمانه احمد» کے مقالے میں کہا گیا ہے : جب ٹرمپ نے سات مسلم ممالک کے باشندوں پر پابندی لگائی تو میرے لیے وہاں کام کرنا ممکن نہ رہا ۔
رمانه باراک اوباما کے دور میں وہاں سیکورٹی مشیروں کی کمیٹی «بن رودس» کی سرپرستی کے فرائض انجام دے رہی تھی۔
وہ سال ۲۰۱۱ کو وہاں پر سیکورٹی کونسل کی رکن کے طور پر منتخب ہوئی تھی اور پہلی محجبہ خاتون کے طور پر وایٹ ہاوس میں خدمات انجام دے رہی تھی۔