IQNA

16:36 - March 04, 2017
خبر کا کوڈ: 3502607
بین الاقوامی گروپ: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو 50 سال قید کی سزا سنادی۔
لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو 50 سال قید کی سزا

ایکنا نیوز- سحرٹی وی کے مطابق پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے  کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ فلیٹ میں بم دھماکے کا جرم ثابت ہونے پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشت گرد کو 50 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔


یہ دہشتگرد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ 21 جولائی 2013 کو شہر میں تخریب کاری کے لئے پٹیل پاڑہ کے ایک فلیٹ میں بم تیار کر رہا تھا، جس کے دوران بم پھٹ گیا تھا  اور تین دہشت گرد ہلاک جبکہ عمران نامی دہشتگرد زخمی ہوگیا تھا، 

ہلاک شدہ دہشت گردوں میں سبحان، نعیم اور مطیع الدین شامل تھے، عدالت نے اس تکفیری دہشتگرد کو قتل اور بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 50 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: