IQNA

8:19 - March 06, 2017
خبر کا کوڈ: 3502616
بین الاقوامی گروپ: «سورتیں اور آیات» بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے کامیاب طلبا میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوگی

عرب امارات قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب


ایکنا نیوز- امارات کے روزنامه «الخلیج» کے مطابق «سورتیں اور آیات» بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان ہوگا

مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج ابراهیم محمد بوملحه کا کہنا ہے: دس پوزیشن ہولڈر کے علاوہ قرعہ اندازی کے زریعے سو شرکاء کو بھی انعامات دیے جائیں گے

بوملحه نے کہا : شرکاء کے بھیجیے گیے جوابات کو کمیٹی کے سپرد کیا گیا جسپر انہوں نے دس افراد کو پوزیشن دینے اور سو دیگر کو قرعہ اندازی میں تحایف دینے کا فیصلہ کیا

انہوں نے شرکاء کی بھرپور شرکت اور مقابلوں میں دلچسپی کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے انکا شکریہ بھی ادا کیا

بوملحه کا کہنا تھا کہ پہلے دس پوزیشن لینے والوں کو فی کس ایک لاکھ درہم انعام دیا جائے گا

«سورتیں اور آیات» بین الاقوامی قرآنی مقابلے گذشتہ رمضان میں قرآن مجید ، تفسیر، سیرت اور احادیث کے موضوع پر شروع کیے گیے تھے اور ڈاک کے زریعے سے طلبا اس میں حصہ لے رہے تھیں

طلبا نے سوالات کو ڈاک کے علاوہ ای میل سے بھی ارسال کیا تھا جنپر ماہرین قرآن کی خصوصی کمیٹی نے پوزیشن ہولڈر کا فیصلہ کیا ہے۔

3580844

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: