داعش عالمی خطرہ بن چکی ،اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے:ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

IQNA

داعش عالمی خطرہ بن چکی ،اسلامی فوجی اتحاد کسی ملک کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے:ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا

12:02 - April 05, 2017
خبر کا کوڈ: 3502762
بین الاقوامی گروپ:نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اسلامک فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے ، بین الاقوامی طور پر داعش خطرہ بن چکی ہے ، اسلامی افواج کے اتحاد کا مقصد داعش کا خاتمہ ہے ۔

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا ہے کہ اسلامک فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے ، بین الاقوامی طور پر داعش خطرہ بن چکی ہے ، اسلامی افواج کے اتحاد کا مقصد داعش کا خاتمہ ہے ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک کے اتحاد کا مقصد انسداد دہشت گردی ہے ، یہ اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں ہے ، داعش بین الاقوامی سطح پر خطرناک تنظیم بن چکی ہے ، اس کا خاتمہ ہر صورت ضروری ہے ، مغربی ممالک بھی داعش کے خلاف اقدامات کر رہے ہیں اور ہم بھی داعش کے خلاف بھرپور اقدامات کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔

قابل ذکر ہے کہ وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اس اتحاد سے ایران کے مفادات کو خطرہ نہیں اور انکے تحفظات کو مدنظر رکھا جارہا ہے اور اسی طرح یہ اتحاد شام و یمن سمیت اسلامی ممالک کے درمیان آپس کے جھگڑوں میں استعمال نہیں ہوگا


نظرات بینندگان
captcha