
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «gulfnews» کے مطابق بدھ کے دن قطر کے وزیراعظم «عبدالله بنناصر آل ثانی» اور اعلی حکام کی شرکت کے ساتھ قرآنی نمائش کی افتتاحی تقریب منعقد کی گیی۔
قطرکی قومی انسانی حقوق کی تنظیم کے سربراہ «علي بنصميخ المري» نے تقریب سے خطاب میں کہا : نمایش میں ایسی آیتوں اور احادیث نبوی (ص) کی خطاطی پیش کی گیی ہیں جو برراہ راست انسانی حقوق کی طرف اشارہ کرتی ہیں.
انکا کہناتھا : نمایش میں موجود خطاطی کے فن پارے اسلام اقدار اور احکام و قوانی پر تاکید کرتے ہیں جو آزادی ، باشرافت زندگی اور عزت نفس پر مشتمل ہیں۔
المری کے مطابق اسلام کا حقیقی پیغام ظلم کی مخالفت، عدل و مساوات اور اجتماعی ، سسیاسی اور ثقافتی امور کے احترام پر مبنی ہے.
انکا کہنا تھا کہ گذشتہ سال سوئیزرلینڈ کے دارالحکومت «جینیوا» میں ایسی نمایش منعقد ہوچکی ہے جسمیں اسلامک آرٹ اورفائن آرٹس کو تمام متمدن ممالک نے سراہا اور سب اس بات پر متفق تھے کہ تمدنوں اور اقوام کی رنگارنگی انسانی معاشروں کے لیے فایدہ مند ہے۔
المری نے فن خطاطی کو میانہ روی، ہم آہنگی اور تعلقات میں استحکام کے لیے وسیلہ قرار دیتے ہوئے کہا: اسلام انسانوں کو آپس میں محبت سے رہنے کا درس دیتا ہے اور جو لوگ اپنے ظالمانہ اقدامات کے لیے اسلام کو نام استعمال کرتے ہیں اسلام کا ان سے کوئی تعلق نہیں ۔