پیرس؛ «افریقہ میں اسلامی خزانے» نمائش کا انعقاد

IQNA

پیرس؛ «افریقہ میں اسلامی خزانے» نمائش کا انعقاد

6:52 - April 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502814
بین الاقوامی گروپ: «افریقہ میں اسلامی خزانے» کے عنوان سے عالمی انجمن عرب کے تعاون سے نمائش منعقد کی گیی

پیرس؛ «افریقہ میں اسلامی خزانے» نمائش کا انعقاد


ایکنا نیوز- الحیاۃ نیوز ایجنسی کے مطابق «افریقہ میں اسلامی خزانے» نمایش کی افتتاحی تقریب میں موریتانیہ ، مالی اور بورکینا فاسو کے سربراہان مملکت شریک تھے جبکہ نمایش کا افتتاح فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے انجام دیا۔

اولاند نے نمایش سے خطاب میں کہا : ثقافتی اور سیاسی پیغام کے ساتھ نمایش منعقد کی گیی ہے جسمیں جنوبی افریقہ میں اسلامی فن کے پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔

پیرس؛ «افریقہ میں اسلامی خزانے» نمائش کا انعقاد


فرنچ صدر کا کہنا تھا کہ نمایش میں ۳۰۰ فن پارے اس علاقے میں غنی اور گرانبہا ثقافتی میراث کی نشاندہی کرتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس نمایش میں مالی کے صوبہ «ٹومبوکٹو» کے خطی نسخے جو مختلف عرصوں میں اسلامی میراث کی نشانی ہیں نمایش میں قابل قدر کاوش ہیں۔

اولاند نے نمایش کو سراہتے ہوئے کہا : پہلی قوم جس نے ان نسخوں کی حفاظت کی اور انکے لیے جان دینے تک پر آمادہ تھی وہ مالی کی قوم ہے اور یہ انکا اہم اعزازشمار کیا جاسکتا ہے ۔

3589662

نظرات بینندگان
captcha