ہمارا معاشرہ شدت پسندی کا شکار ہوچکا ہے۔ سربراہ جماعت اسلامی کا اعتراف

IQNA

ہمارا معاشرہ شدت پسندی کا شکار ہوچکا ہے۔ سربراہ جماعت اسلامی کا اعتراف

7:02 - April 18, 2017
خبر کا کوڈ: 3502830
بین الاقوامی گروپ: مشال خان کا واقعہ ثبوت ہے کہ ہمارامعاشرہ،شدت پسند جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا:سراج الحق

(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر سراج الحق نے معاشرے کو شدت پسندی کی سمت گامزن قرار دیتے ہویے کہا کہ مشال کے قتل کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ اب جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا ہے ۔


میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ لوگ قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں،اگرکوئی شخص مجرم بھی ہوتو اسے قتل کرنے کا حق کسی کو بھی حاصل نہیں ہے۔مہذب ریاست وہی ہوتی ہے جہاں قانون کی بالادستی ہو،کم سےکم مدت میں اس واقعے کا نتیجہ سامنے آنا چاہیے۔


قابل ذکر ہے کہ مردان یونیورسٹی کے طالب علم کو توہین رسالت کا مرتکب قرار دیکر طلبا نے وحشیانہ انداز میں قتل کیا تھا ۔
نظرات بینندگان
captcha