ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کے مطابق مصر کے خطاط سعد محمد جس نے تعلیم ترک کرکے بچپن ہی سے خطاطی شروع کیا تھا اس وقت سات سومیٹر طویل قرآن مکمل کرنے پر کام کررہا ہے۔

قاہرہ کے شمالی علاقے بلکینہ میں مقیم محمد کو امید ہے کہ اس قرآن مجید کو گینز بک میں درج کرلیا جائے گا۔
خطاط نے رایٹرز سے گفتگو میں کہا: سات سو میڑ طویل قرآن تیار کرنے کا سارا خرچہ میں نے خود اٹھایا ہے اور اب تک تین سال کا عرصہ لگا ہے۔

