بحرین تنظیموں نے اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کی مذمت کردی

IQNA

بحرین تنظیموں نے اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کی مذمت کردی

6:58 - May 15, 2017
خبر کا کوڈ: 3502984
بین الاقوامی گروپ: بحرین کی مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظیمون نے منامہ – صھیونی تعلقات استوار کرنے کو تشویشناک قرار دیا

بحرین تنظیموں نے اسرائیل سے تعلقات بڑھانے کی مذمت کردی


ایکنا نیوز- منامہ پوسٹ کے مطابق مختلف تنظیموں نے ہر ایسی کوشش اور روابط بڑھانے کو تشویشناک قرار دیا جس سے

مسئله فلسطین اور وہاں کے عوام کے حقوق کو پامال کیا جاسکے۔

بحرین کی سیاسی پارٹیوںنے ایک مشترکہ بیان میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ بحرین کی عوام انکے حقوق کی مکمل حمایت کرتی ہے اور تمام مشکلات میں فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اس بیان میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کو انکے رشتہ داروں سے ملنے دیا جایے اور انپر مظالم بند کرکے انکو فوری طور پر آزاد کیا جائے۔


بحرینی سیاسی تنظیمون نے غاصب اسرائیل سے ہر قسم کی دوستی اور تعلقات بڑھانے کو رد کرتے ہوئے حکومتی اقدامات کی مذمت کی ۔

اس بیان میں تمام انسانی حقوق کے اداروں اور تنظیموں سے فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کا نوٹس لینے اور انکی مدد اور حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے

3599221

نظرات بینندگان
captcha