ترکی ؛ انکارا میں خطاطی نمایش کا افتتاح

IQNA

ترکی ؛ انکارا میں خطاطی نمایش کا افتتاح

14:20 - May 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3502994
بین الاقوامی گروپ: محترمہ ممنوعه بیرکان کی بنائی گیی خطاطی فن پاروں کی نمائش انکارا کے تاریخی قلعے میں منعقد کی گیی۔

ترکی ؛ انکارا میں خطاطی نمایش کا افتتاح


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ترک خاتون خطاط محترمہ ممنوعه بیرکان کی بنائی گیی خطاطی اور پینٹنگز فن پاروں کی نمایش انکارا کے معروف تاریخ قلعے میں منعقد کی گیی ہے جسکی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر رضا عزیزیان بھی شریک تھے۔

افتتاحی پروگرام سے خطاب میں عزیزیان نے انسانی معاشرے اور زندگی میں فن کی ضرورت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ آرٹ کے بغیر زندگی سخت اور مشکل بن جاتی ہے۔


ایرانی ڈپٹی ایمبیسیڈر نے مزید کہا : خطاطی اصل اسلامی میراث اور سرمایہ ہے جسمیں معنویت اور کشش کا پہلو نمایاں ہے اور ان فن پاروں میں حقیقت فطرت اور رحمانی جلووں کے آثار نمایاں نظر آتے ہیں ۔

انکا کہنا تھا کہ اسکی تاریخ میں ایرانی کردار واضح اور پیش پیش نظر آتا ہے اور ایرانی خطاطوں نے اس حوالے سے گرانقدر خدمات انجام دیے ہیں۔

عزیزیان نے ترک خطاطوں کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ امید ہے کہ انکی خدمات بھی زندہ رہیں گی۔

محترمہ بیرکان کی خطاطی اور فن پاروں کی نمایش انکارا قلعے میں دس دن تک جاری رہے گی۔

3599801

نظرات بینندگان
captcha