دوحه؛ چینی خطاطوں کی قرآنی فن پاروں کی نمائش

IQNA

دوحه؛ چینی خطاطوں کی قرآنی فن پاروں کی نمائش

9:28 - May 17, 2017
خبر کا کوڈ: 3502997
بین الاقوامی گروپ: قطر کے دارالحکومت «دوحه» میں «کاتارا» ثقافتی مرکز کے تعاون سے چینی قرآنی خطاطی فن پاروں کی نمایش منعقد کی گیی ہے

دوحه؛ چینی خطاطوں کی قرآنی فن پاروں کی نمائش


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «thepeninsulaqatar» کے مطابق چھ قرآنی فن پاروں اور پوسٹرز کی نمایش « چینی آرٹسٹوں کی عربی خطاطی» کے عنوان سے منعقد کی گیی ہے۔

چینی خطاطوں نے قلم اور سیاہی کی روایتی چینی خطاطی کے جوہر ان فن پاورں میں پیش کیا ہے۔

کاتارا ثقافتی فاونڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر«خالد بن‌ابراهیم السلیطی» کا کہنا ہے کہ یہ فن پارے اسلامی خطاطی ، میراث اور چینی طرز کے حسین امتزاج ہیں۔


چینی قرآنی خطاطی نمایش کے ہمراہ اسلامی فن خطاطی کے موضوع پر علمی ورکشاپ بھی منعقد کیا جائے گا ۔

قرآنی خطاطی نمایش ہفتہ بیس مئی تک روزانہ صبح دس سے رات نو بجے تک کھلی رہے گی ۔

3599960

نظرات بینندگان
captcha