
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے قاف کے مطابق عالمی نجات دہندہ حضرت امام مهدی(عج) کی ولادت کی مناسبت سے ہالینڈ میں «الکوثر» ثقافتی مرکز کے تعاون سے عراقی اور دیگر غیر مسلموں کی شرکت کے ساتھ تقریب منعقد کی گیی۔
مرکز کی جانب سے «ورتّل» قرآنی کلاسز میں اعلی کارکردگی دکھانے والوں کی اس تقریب میں حوصلہ افزائی کی گیی۔
اس پروگرام میں تلاوت قرآن کریم ، شعرخوانی ، قصیدے اور خطابات شامل تھے۔

قابل ذکر ہے کہ «الکوثر» قرآنی مرکز بھی اسی فاونڈشین سے وابستہ ہے جو رمضان المبارک کے موقع پر مختلف خدمات انجام دیتے ہیں۔
