
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «lithgowmercury» کے مطابق پروگرام کے آرگنایزر «عثمان محمود» نے اسلام مخالف اور مسجد مخالف گروہوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس نشست میں شرکت اور اپنے افکار اور دلایل پیش کریں۔
انکا کہنا تھا: اس دعوت پر مسجد سازی کے مخالف در گروپس نے بیان دیا ہے اور میں نے ان دونوں کو دعوت دی کہ وہ آکر قریب سے گفتگو کریں ۔

عثمان محمود نے کہا کہ میری دعوت ہے کہ وہ آکر مسجد میں تقریر کریں اور اسلام کے ساتھ اپنی مخالفت کی دلایل پیش کریں۔
لیٹگو میں «الحدید» مسجد کے توسیع کے حوالے سے کام جاری ہے جسکی مذکورہ گروہوں کی جانب سے مخالفت کی جارہی ہے۔
اب تک بارہ اسلام اور مسجد مخالف گروپوں کے بارہ اراکین کی جانب سے شرکت کے پیغامات موضول ہوچکے ہیں ۔