ایکنا نیوز- اینا نیوز ایجنسی کے مطابق مسجدوں کی الائنس «لوگار» نے اعلان کیا ہے کہ دس مساجد کے دروازے تمام غیر مسلموں کے لیے کھول دیں جائیں گے تاکہ غیرمسلم نزدیک سے مسلمانوں سے آشنائی حاصل کرسکے۔
الائنس کے ڈائریکٹر نورالدین الصدیق کا اس بارے میں کہنا تھا: اس پروگرام کا مقصد دیگر اقوام کے اسلامی افکار اور سوچ سے آشنا کرانا ہے اور اس موقع پر تمام مسجدوں میں سوال و جواب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا: ہم چاہتے ہیں کہ مسجدوں میں تعلقات کے زریعے سے دیگر غیر مسلموں کو بتا سکے کہ ہم حضرت عیسی اور حضرت موسی(ع) کو قرآنی حوالے سے کیونکر احترام کرتے ہیں۔
نورالدین کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرایم کے پیش نظر اس اوپن مساجد پروگرام کے اچھے اثرات ظاہر ہوں گے اور امید ہے کہ لوگ شرکت کریں گے۔
اس پروگرام میں اسلامی عقاید، افکار، عبادات اور ثقافت کے حوالے سے گفتگو ہوگی اور موقع پر سوالات کے جوابات بھی دیے جائیں گے۔
اس الاینس کے توسط سے رمضان المبارک میں تمام نیازمندوں کی بھرپور معاونت کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی واچ سنٹر کے مطابق سال ۲۰۱۶ کو فرانس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور واقعات میں بڑھی حد تک کمی دیکھی گیی ہے۔