
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «wfit» کے مطابق اسلام شناسی اور مختلف مذاہب کے درمیان گفتگو، ہم آہنگی اور تعلقات میں استحکام کے لیے خواتین دانشورں کی نشست اکیس جون کو منعقد کی جارہی ہے۔
اس نشست میں اسلامو فوبیا سے مقابلہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں کمی لانے پر بھی گفتگو کی جایے گی۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں مسلمانوں کے خلاف جرایم میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے اور منفی تصورات کے باعث واقعات کا رونما ہونا معمول بن چکا ہے۔
تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیز جرایم میں ساٹھ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اکثر لوگ اسلام کے حوالے سے منفی خیالات رکھتے ہیں ۔