ایکنانیوز- (ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزاق نے پیشگوئی کی ہے کہ خلیجی ممالک میں ماہ صیام 27مئی بروز ہفتہ سے شروع ہونے اور ہفتہ کے روز ہی ختم ہونے کا امکان ہے۔ ڈاکٹر زاق نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بتایا کہ رواں سال ماہ رمضان المبارک کے 29روزے جبکہ 4جمعے ہونے کا قوی امکان ہے۔