مانچسٹر میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مسلمانوں کی ہمدردی

IQNA

مانچسٹر میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مسلمانوں کی ہمدردی

9:42 - May 25, 2017
خبر کا کوڈ: 3503043
بین الاقوامی گروپ: داعش کے حملے اور ذمہ داری قبول کرنے کے بعد مسلمانوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے «مسلم یونٹی فار مانچسٹر» مہم شروع کردیا

مانچسٹر میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مسلمانوں کی ہمدردی


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «FastCompany» کے مطابق سال ۲۰۱۴ سے داعش کے حملوں میں مانچسٹر کا حملہ بدترین واقعوں میں شمار کیا جاسکتا ہے

مانچسٹر کے مسلمانوں نے داعش کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظھار کرتے ہوئے واضح کیا کہ داعش جیسی دہشت گردی تنظیمیں اسلام کے کسی طور نمایندے نہیں۔

اتحاد برائے مانچسٹر مہم برطانیہ میں مختلف اسلامی اور ثقافتی تنطیموں اور اداروں کی جانب سے شروع کیا گیا ہے جسمیں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کے علاوہ انکے لیے امدادی رقوم جمع کرانا ہے۔


مہم میں اعلان کیا گیا ہے کہ شر کا جواب خیر سے دینا چاہیے اور محبت و ہمدردی ہمارے دین کا حصہ ہے اور رسول اکرم

(ص) کا فرمان ہے کہ تم اہل زمین پر رحم کرو تاکہ آسمان والا تم پر رحم کرے اور قرآن کہتا ہے کہ برائی کا جواب اچھائی سے دو۔

3602938

نظرات بینندگان
captcha