
ایکنا نیوز- بے معنی پوچ زندگی کا شکار صرف غیر مذهبی افراد نہیں هوتے بلکہ بہت سارے نمازی صوم و صلات کے پابند بهی اس درد کا شکار هیں. کیونکہ روائتی دیندار جنہوں نے دین اسلام کو اختیاراً نہیں بلکہ اضطراراً by chance قبول کیا هے۔
اپنے دین کی روح، بنیادی تعلیمات اور نظریہء زندگی سے لاعلم صرف رٹے رٹائے اذکار و عبادات کو مکمل دین سمجھ بیٹھے هیں. اسی لئے جہالت و غفلت، شکوک و شبھات، بداخلاقی اور کئی نفسیاتی بیماریوں کا کسی نہ کسی حد تک یہ بهی شکار هیں. بلکہ بعض اوقات تو ایسے هی بعض افراد کئی دینی امور کی غلط فہمی اور کئی اصلاحی کوششوں کے سامنے رکاوٹ بن جاتے هیں.راہ حل صرف ایک هی هے کہ انسان پہلے پہل تو حقائق کی روشنی میں اپنی ذات اپنی حقیقت سے آشنا هو اور پهر دلائل کی رو سے راہ اور هدف، راستے اور منزل کا سراغ لگائے تا کہ اس کی هویت و شخصیت معین هو اور سمت و سو درست.
انہی اهداف کے تحت سوم رمضان سے شام چھ بجے سے اسلامک آئیڈیالوجی (عقائد) کے موضوع پر مسجد خاتم الانبیاء اور اسلامی طرزِ زندگی Islamic life style کے موضوع پر رات دس بجے سے مسجد سید آباد میں دروس کا آغاز کیا جارہا ہے
یہ لیکچر فیملی کیبل Family Cable سے براہ راست نشربھی هو گا.