سعودی عرب کا امریکہ سے وابستہ وہابیت کو فروغ / سعودی عرب دوسرا اسرائیل بن گیا

IQNA

سعودی عرب کا امریکہ سے وابستہ وہابیت کو فروغ / سعودی عرب دوسرا اسرائیل بن گیا

12:24 - June 01, 2017
خبر کا کوڈ: 3503082
بین الاقوامی گروپ: انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے امریکہ کی پیروی اور اطاعت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام میں امریکہ سے وابستہ وہابیت کو فروغ دے رہا ہے
ایکنا نیوز-مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے سعودی عرب  کی امیرکہ کی پیروی اور اطاعت کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب عالم اسلام میں امریکہ سے وابستہ وہابیت کو فروغ دے رہا ہے اور آشکارا امریکہ کی اطاعت اور پیروی کررہا ہے۔
 عبدالملک حوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکہ کا رابطہ بڑا مضبوط اور قوی رابطہ ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے لئے دوسرا اسرائیل بن گیا ہے۔
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب آشکارا امریکہ کی اطاعات کررہا ہے اور ہم سعودی عرب کی سرپرستی میں امریکی امت کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف خیانت آشکار ہوگئی ہے اور مسلمانوں میں سعودی عرب کے بارے میں سخت نفرت پیدا ہوگئی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha