
ایکنا نیوز- عید گاہ امام خمینی(ره) سے ہمارے نمایندے کے مطابق اسلامی تعلیمات اور معارف اهل بیت(ع) کے موضوعات پر عالمی اهل بیت(ع) اسمبلی کی جانب سے متعدد زبانوں میں کتابیں رکھی گییں ہیں
اهل بیت(ع) اسمبلی کے اسٹال پر مذکورہ موضوعات کے حوالے سے عربی، انگریزی، عربی،بنگالی،پرتگش،چینی ، مالایو، تاجیکی اور روسی زبانوں میں کتابیں موجود ہیں۔
نمایش میں موجود کتابوں میں معارف اهل بیت(ع)، مذهب اهل بیت(ع) میں عدل وانصاف، منزلت غدیر، تاریخ اسلام، نهجالبلاغه اور دیگر موضوعات پر کتابیں شامل ہیں.
عالمی اهل بیت(ع) اسمبلی کی جانب سے اسٹال میں قرآن مجید کے مختلف زبانوں میں ترجمے ، مختلف سایزوں میں نھج البلاغہ اور
فارسی زبان میں «قرآن اهل بیت(ع)» کی نظر میں، «یمن کے حوتی»، «شفاعت»، «توسل»، «تقیه اسلام میں »، «مهدویت اهل بیت(ع)» کی نگاہ میں، «افسانه تحریف قرآن» کے موضوعات پر نایاب کتابیں موجود ہیں ۔
معروف ایرانی خطاط«فریبا مقصودی» کے خط نستعلیق میں نادر قرآنی نسخہ بھی نمایش میں پیش کیا گیا ہے۔
