
ایکنا نیوز- کفیل ویب سایٹ کے مطابق معروف خطاط «سید علی اصغر موسویان» کا کہنا ہے: میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میرے اس تحفے کو روضہ حضرت ابوالفضل(ع) کو پیش کیا گیا ہے
انکا کہنا تھا کہ اس کی کتابت میں خاص قسم کی قدرتی سیاہی کا ماہرانہ استعمال ہوا ہے۔
موسویان نے مزید کہا : اس قرآن مجید کا وزن تین کیلوگرام ہے اور اور دیگر مقدس زیارات کے لیے بھی قرآنی نسخہ تیار کرنے کا ارادہ ہے۔
اس نسخے میں دو سال کا عرصہ لگا ہے اور ہر دن دس گھنٹے اس پر کام کے بعد اسکو مکمل کیا گیا ہے۔
حرم حضرت عباس(ع) کی انتظامیہ اس نے قرآنی نسخے کو پیش کرنے پر موسویان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قمر بنی هاشم(ع) کے آستانے کی کتاب میں اس کا نام درج کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے ایران کے اس نامور خطاط کا ایک قرآنی نسخہ ولادت امام علی(ع) کے دن حرم امام علی(ع) کو پیش کیا جاچکا ہے اور انکا نام امام علی(ع) کے میوزیم میں بھی درج ہوچکا ہے۔

