بین الاقوامی گروپ: «آلبرٹو اورٹگا» نے آبتالله سیستانی کے فتوے جھاد کو دہشت گردی کے خاتمے میں موثر قرار دیا
ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق «آلبرٹو
اورٹگا» نے کربلاء میں تیرہویں ثقافتی فیسٹیول ، «بهار شهادت» کا دورہ کیا انہوں نے گفتگو میں آیتالله سیستانی کے فتوی جھاد
کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ اس فتوے نے دہشت گردی کے خاتمے میں موثر ترین
کردار ادا کیا انکا کہنا تھا : ہم آیت اللہ سیستانی کے اقدامات سے خوش ہوتے ہیں کیونکہ
انکے تمام کاموں کو عوام سراہتے ہیں ۔ ویٹکن کے سفیر نے کہا کہ اس وقت علاقے میں تکفیری افکار کے خطرے کا سنگین
چیلنج در پیش ہے
«آلبرٹو اورٹگا» نے مقامات مقدسہ کے پروگراموں کو عشق، محبت اور امید کا
محور قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں سے جہاں فوجی میدان میں کامیابیاں ملی
ہیں وہی پر امید کی جاتی ہے کہ فکری میدان میں بھی تکفیری سوچ کے خاتمے کا سبب
بنیں گے http://iqna.ir/fa/news/3626597