مسلمان مسافر کے منہ سے ایک لفظ ایسا نکل گیا کہ سنتے ہی ائیرہوسٹس نے جہاز سے ہی اتاردیا

IQNA

مسلمان مسافر کے منہ سے ایک لفظ ایسا نکل گیا کہ سنتے ہی ائیرہوسٹس نے جہاز سے ہی اتاردیا

15:03 - August 12, 2017
خبر کا کوڈ: 3503395
بین الاقوامی گروپ: میں جانتا ہوں کہ میں اگر سفید فام ہوتا اور یہی لفظ کہتا تو میرے ساتھ یہ سلوک کبھی نہ کیا جاتا۔ لندن سے سوار ہونے والے مسلمان مسافر کا احتجاج

ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ روانہ ہوتے ہوئے جہاز میں ایک مسلم شخص کے منہ سے ایسا لفظ نکل گیا کہ ایئرہوسٹس نے اسے جہاز سے ہی اتار دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق محمد خان نامی 26سالہ نوجوان امریکی ریاست ورجینیا جانے کے لیے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ’ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز‘ کی پرواز میں سوار ہواتو ازراہ تفنن ایئرہوسٹس سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ”نائن الیون کے بعد سکیورٹی بہت سخت ہو گئی ہے، میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نائن الیون کے بعد آپ کی ڈیوٹی بھی بہت بدل گئی ہو گی۔"

ان الفاظ کا سننا تھا کہ ایئرہوسٹس نے پرواز کے دیگر عملے کوبلا لیا اور غیرارادی طور پر کہے گئے ان جملوں پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد خان کو جہاز سے نیچے اتار دیا۔ مڈل سیکس یونیورسٹی کے بزنس گریجوایٹ محمد خان کا کہنا تھا کہ ”جہاز کے عملے نے میرے ساتھ مذہبی تفاوت برتی اور نسل پرستانہ سلوک کیا۔ جیسے ہی میں نے یہ الفاظ کہے انہوں نے جہاز کو واپس موڑ لیا اور ٹرمینل پر لا کر مجھے اتار دیا۔میں جانتا ہوں کہ میں اگر سفید فام ہوتا اور یہی لفظ کہتا تو میرے ساتھ یہ سلوک کبھی نہ کیا جاتا۔اس بدسلوکی پر میں ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز کے خلاف مقدمہ دائر کروں گا۔"

نظرات بینندگان
captcha