مزارشریف میں انس با قرآن کی محفل + تصاویر

IQNA

مزارشریف میں انس با قرآن کی محفل + تصاویر

17:47 - August 13, 2017
خبر کا کوڈ: 3503398
بین الاقوامی گروپ: خانه فرهنگ ایران اور هیئت ثارالله کے تعاون سے «سجادیه» سٹی کی بلال مسجد میں انس با قرآن کی محفل منعقد کی گیی

مزارشریف میں انس با قرآن کی محفل + تصاویر


ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے تعاون سے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت نیاز محمدی نے حاصل کی جسکے بعد مزار شریف کے نامور قرآء قاری محمدباقر شریفی اور مرتضی مرادی نے بھی تلاوت کی۔

تلاوت کے بعد سید‌محمدرضا حسینی‌پارسا اور مجتبی محمدی نے اهل بیت‌(ع) کی شان میں منقبت خوانی کی۔

مزارشریف میں انس با قرآن کی محفل + تصاویر

تبیان مرکز کے نمایندے حجت‌الاسلام سید‌محمد موسوی نے ظلم کے خلاف قیام کے حوالے سے خطاب میں کہا: کوئی یہ نہ سوچے کہ صرف عبادت سے خدا کی رضا حاصل ہوسکتی ہے بلکہ عبادت کے ساتھ ظلم کے خلاف قیام دین کا بنیادی حکم اور اصول ہے۔

انکا کہنا تھا: یہ جو کہا گیا ہے کہ «سیاست عین دیانت اور دیانت عین سیاست» کا مطلب یہی ہے کہ جو لوگ دین کو سیاست سے جدا قرار دیتے ہیں وہ گویا دشمن کی سازش پر کام کررہے ہیں۔

مزارشریف میں انس با قرآن کی محفل + تصاویر

3629879

نظرات بینندگان
captcha