شام؛ «حمص» میں طلبا کا قرآنی کورس مکمل

IQNA

شام؛ «حمص» میں طلبا کا قرآنی کورس مکمل

11:16 - August 23, 2017
خبر کا کوڈ: 3503442
بین الاقوامی گروپ: ایک سو بیس قرآنی طلبا و طالبات قرآنی مرکز «الأسد» میں کورس مکمل کرچکے

شام؛ «حمص» میں  طلبا کا قرآنی کورس مکمل


ایکنانیوز- شام کی (سانا) نیوز ایجنسی کے مطابق شام کے شہر حمص کے «الأسد» قرآنی مرکز میں ایک سو بیس طلبا و طالبات فارغ التحصل فارغ ہوچکے ہیں

دبین نامی گاوں کے امام حسین(ع) ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب میں حمص کے گورنر «طلال البرازی»، حزب بعث کے سیکریٹری«مصلح الصالح» سمیت دیگر علمی شخصیات اور اعلی شخصیات شریک تھیں۔

بعث پارٹی کے رہنما «مصلح الصالح» نے قرآنی کورس کو سراہتے ہوئے کتاب مقدس کی تعلیمات کو وحدت و محبت کا محور قرار دیا

انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم سب تکفیری سازش کے مقابلے میں متحد ہوجائیں۔


«الأسد» قرآنی مرکز کے استاد «شیخ محمد عبدالکریم» نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہمارے مرکز میں اسلام کےروشن افکارکی ترویج کی جاتی ہے اور اس میں تنگ نظری اور شدت پسندی کی کوئی گنجایش موجود نہیں۔

حمص شہر کے ادارہ اوقاف کے نمایندے «شیخ زهیر التاسی» نے «الأسد» مرکز کو امید کا مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ تنگ نظری اور شدت پسندی سے مقابلہ سب کی ضرورت ہے۔

3633316

نظرات بینندگان
captcha