
ایکنا نیوز- حرم امام حسین کے شعبہ تلعقات عامہ کے مطابق خواتین مبلغات اور حافظات کا عظیم الشان اجتماع بعنوان «مفاهیم قرآن اور امام حسین(ع)» منعقد ہوا جسمیں قرآن اور حسینی تحریک میں تعلق کا جایزہ لیا گیا
آستانہ امام حسین کے شعبہ خواتین کے سربراہ شیخ علی مطیری کے مطابق اس اجتماع میں ۲۵۰ مبلغات اور حافظات شریک تھیں۔
اس نشست میں شب عاشور امام حسین(ع) کو امام حسین کے خیموں میں قرآن کی تلاوت اور امام کے قرآنی اقدامات پر گفتگو کی گیی۔
علمی اجتماع میں حوزہ کے استاد «سالم جاری»نے «قرآنی طرز تبلیغ اور تحریک امام حسین(ع)» کے موضوع پر لیکچر دیا۔
آستانہ حسینی کے شعبہ تبلیغات کے سربراہ کے مطابق پروگرام میں قرآنی شعبے میں اہم خدمات انجام دینے والی خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کی گیی۔
قابل ذکر ہے کہ آستانہ حسینی کے خواتین شعبے کے تعاون سے ملک کے مختلف علاقوں میں تعلیمات اہل بیت اور قرآنی تعلیمات کے حوالے سے خدمات انجام دی جاتی ہیں ۔
