
ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «نون» کے مطابق حرم امام حسین کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ جمالالدین شهرستانی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے حکم دیا ہے کہ زائرین اربعین امام حسین(ع) کی سہولت کے لیے بارڈر اور ائیرپورٹس پر بھی ویزہ دیا جایے.
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے فوری اقدام اٹھایا گیا ہے اور آج سے ۲۰ صفرتک سرحدوں اور ائیرپورٹس پر ویزہ جاری کیا جائے گا۔
شهرستانی کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ بھی ملاقات میں زایرین کو سہولت کے لیے بات چیت کی گیی ۔
قابل ذکر ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں ہر سال صرف ایرانی زایرین عراق میں زیارات پر جاتے ہیں دیگر ممالک سے بھی زایرین اس موقع پر عراق میں زیارات کے لیے ایران کا راستہ استعمال کرتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال اربعین یا چہلم سید الشہداء امام حسین(ع) کی زیارت پر آنے والے لاکھوں لوگ مختلف شہروں سے کربلا کی سمت پیدل روی کرتے ہیں جہاں راستے بھر میں انکی سہولت کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں/.