
ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق ایران – پاکستان میں ثقافتی تعلقات کے استحکام کے لیے خانہ فرھنگ لاہور کے ڈایریکٹر سید مجید ساداتکیایی، نے پنجاب میں لاہور میوزیم کا دورہ کیا اور وہاں کے ڈایریکٹر همایون مظهر، سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
همایون مظهر نے اس ملاقات میں کہا کہ میوزیم میں مثنوی مولوی، بوستان و گلستان سعدی اور قرآن کریم جو خط کوفی میں لکھا گیا ہے بہت سے فارسی نسخوں کے ہمراہ میوزیم میں موجود ہیں۔
انہوں نے اس میوزیم کو قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ یہ میوزیم جنوبی ایشیاء کے تاریخی میوزیم خانوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ خطی نسخوں میں اسّی فیصد نسخہ فارسی زبان میں لکھا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ فارسی نسخوں میں معروف فارسی شعراء کے کلام اور فارسی داستانوں کی کتابیں شامل ہیں۔
مظهر نے خانہ فرھنگ لاہور کی خدمات کو سراہتے ہویے دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات میں اس مرکز کی خدمات کو اہم شمارکیا ۔/