بزرگ عرب نے دس مہینے میں حافظ قرآن کا اعزاز حاصل کرلیا + تصویر

IQNA

بزرگ عرب نے دس مہینے میں حافظ قرآن کا اعزاز حاصل کرلیا + تصویر

7:33 - November 03, 2017
خبر کا کوڈ: 3503755
بین الاقوامی گروپ: پنسٹھ سالہ عبدالله الجرجاوی نے بوڑھاپے کے باوجود صرف دس مہینے میں قرآن مجید حفظ کرلیا

بزرگ عرب نے دس مہینے میں حافظ قرآن کا اعزاز حاصل کرلیا + تصویر


ایکنانیوز- سعودی اخبار روزنامه «عکاظ» کے مطابق جدہ کی رہائشی عبدالله الجرجاوی نے اس شہر میں سب سے بزرگ حافظ قرآن کا اعزاز حاصل کرلیا

انکا کہنا ہے : میں جوانی سے روزانہ کی بنیاد پر قرآن کی تلاوت کرتا تھا اور کبھی قرآن سے دور نہیں ہوا۔

شیخ الجرجاوی نے کہا کہ جب میں ملازمت سے ریٹایرڈ ہوا تو میں نے الشرقیہ کے علاقے میں واقع مسجد " اہل خیر" میں استاد «ماجد بجاش» کے پاس حفظ شروع کیا اور صرف دس مہینے میں قرآن حفظ کرنے میں کامیاب ہوا۔

الجرجاوی کا مزید کہنا تھا: روزانہ تین سے پانچ مرتبہ قرآن کی تلاوت کرتا ہوں اور خدا کے فضل سے قرآن کی برکتیں میری زندگی میں بیشمار ہیں۔


عبدالله الجرجاوی نے آیت ۴۰ سوره قمر «وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ: کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا حفظ مشکل نہیں۔

ادریس آدم عبداللہ کے استاد کا اس بارے میں کہنا ہے: شیخ عبدالله منظم شخص ہے اور اس نے کمال کے وقت میں قرآن حفظ کرلیا ہے۔

پروگرام کے مطابق ہزار حافظوں کی حوصلہ افزایی کی تقریب میں شیخ الجرجاوی کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا/.

بزرگ عرب نے دس مہینے میں حافظ قرآن کا اعزاز حاصل کرلیا + تصویر

3659283

نظرات بینندگان
captcha