
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے middleeastmonitor؛ کے مطابق مسجد الاقصی علمی اکیڈمی کے ڈایریکٹرشیخ ناجح بکیرات کا کہنا تھا : اسرائیلی پولیس کی جانب سے گذشتہ روز مسجد الاقصی کے باب المجلس دروازے پر کیمرے دوبارہ نصب کردیے گیے ہیں تاکہ آنے اور جانے والوں کو کنٹرول کیا جاسکے۔
انہوں نے اس اقدام کو اشتعال انگیز قرارد یتے ہوئے مسجدالاقصی کے خلاف سازش قرار دیا۔
شیخ بکیرات نے اسرائیل کے اس اقدام کو مسجدالاقصی کے اطراف میں فلسطینیوں کے اخراج کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ کیمروں کی تنصیب کا مقصد مسجد الاقصی کو یہودی تشخص دینے کی کوشش ہے جس کو قبول نہیں کیا جاسکتا۔/