ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے روہڑی میں امام بارگاہ باب کربلا کو نشانہ بنانے کے لیے آنے والے 3 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز ترجمان کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس اداروں نے اطلاع دی تھی کہ وہابی دہشت گرد چلہم امام حسین (ع) کے موقع پر دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ رینجرز ترجمان کے مطابق مذکورہ معلومات کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز نے روہڑی میں قائم باب کربلا امام بارگاہ کے قریب چیکنگ کا سخت انتظام کررکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز نے ایک ناکے پر چیکنگ کے دوران 3 وہابی دہشت گردوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جبکہ رینجرز کی جوابی کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 دہشت گردوں نے خودکش جیکٹ سے دھماکے کی کوشش کی۔ رینجرز اہلکاروں کی بروقت کارروائی سے دو خود کش بمباروں سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکورڈ (بی ڈی ایس) کی مدد سے خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنادیا گیا۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم سے تھا تاہم ان کی شناخت کا عمل جاری ہے