امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے: فلسطینی سفیر

IQNA

امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے: فلسطینی سفیر

8:36 - December 22, 2017
خبر کا کوڈ: 3503973
بین الاقوامی گروپ: پاکستان میں فلسطین کے سفیر ابو ولید علی کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کو قبلہ اول کی حفاظت کیلیے متحد ہونے کا موقع فراہم ہوا ہے امریکا نے اپنا سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کرکے خود کو تنہا کیا۔

 ایکنانیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق اسلام آبادمیں پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام "لبیک یا اقصٰی" کانفرنس سے خطاب کے دوران فلسطینی سفیر ابو ولید علی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی انسانی ہی نہیں ایمانی مسئلہ ہے۔انہوں نے کہاکہ فلسطینی صدر نے خادم الحرمین سے بات کی جنھوں نے حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے اقوام متحدہ میں امریکہ کا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف قرارداد یکطرفہ فیصلے کے ساتھ منظور کی گئی ، قراردادکے حق میں 128اور مخالفت میں امریکہ و اسرائیل سمیت 9ممالک نے ووٹ دیا ۔اس سے قبل سلامتی کونسل میں امریکہ کا یہ اقدام بری طرف پٹ چکا ہے جہاں 15میں سے 14ارکان نے اس کے خلاف ووٹ ڈالا تھا۔

نظرات بینندگان
captcha