
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے sharjah24.ae؛ کے مطابق ایکیسواں «قرآن و سنت» مقابلہ شارجہ میں قرآن و سنت فاونڈیشن کے تعاون سے فاینل مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جسمیں ایک سوانیتس طلبا و طالبات شریک ہیں
اس مرحلے میں شارجہ میں قرآن و سنت مرکز کے سربراہ سلطان مطر بن دلموک ، عبداللہ خلف حوسنی مرکز کے ڈایریکٹر عمر علی شامسی اور دیگر قرآنی شخصیات بھی شرکت کررہی ہیں
فاینل مقابلہ دو مرحلوں میں منعقد ہوگا جسکے پہلے حصے میں امارات کے جونیر کیٹگریز کے قرآء شریک ہیں جبکے سنیر مقابلوں میں پروفیشنل قرآء اور حافظات شریک ہیں
ان مقابلوں کی خاص بات اسپشل قرآء کی شرکت اور مقابلہ ہے ۔
قرآن و سنت مرکز گذشتہ بیس سالوں سے طلبا کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں قرآنی تعلیمات کی حوصلہ افزائی کے لیے قرآنی مقابلے منعقد کرا رہا ہے۔
مقابلوں میں لاکھوں درہم کے انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔/