
ایکنا نیوز- جرمنی میں ایرانی رایزنی مرکز کے مطابق مسلم جوانوں کا سالانہ اجلاس بیس اپریل کو منعقد ہوگا جسمیں تمام مسلم اور غیر مسلم جوانوں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔
اس کانفرنس میں جرمنی میں مسلمانوں کی آمد اور معاشرے میں انکے کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال اور مباحثے ہوں گے
مسلمان جوانوں کی سالانہ کانفرنس میں ۱۷ سے ۲۵ سال کی عمر کے مسلمان اور غیر مسلم جوان شرکت کرتے ہیں جسمیں جرمن معاشرے اور مسلمانوں کے حوالے سے گفتگو ہوتی ہے۔
اس کانفرنس میں متعدد ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جنمیں جرمنی میں مسلمانوں کے سیاسی اور اجتماعی کردار اور دیگر امور پر خطابات ہوتے ہیں۔
جرمنی میں جوانوں کی اس کانفرنس کا مقصد جرمنی میں مسلمانوں اور دیگر مقامی افراد میں ہم آہنگی بڑھانا اور ان میں یکجہتی کا امکانات جایزہ لینا ہے۔
مذکورہ عمومی کانفرنس جرمنی کی «هومبولٹ» یونیورسٹی میں «مرکاٹور» فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جاتی ہے/.