ایرانی عوام انصاف کے خواہاں / مشکلات برداشت مگر نا انصافی نہیں ۔ رہبر معظم

IQNA

ایرانی عوام انصاف کے خواہاں / مشکلات برداشت مگر نا انصافی نہیں ۔ رہبر معظم

7:52 - February 09, 2018
خبر کا کوڈ: 3504181
بین الاقوامی گروپ: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے ایرانی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں سے ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام کو انقلابی قرار دیتے ہویے کہا کہ ناانصافی اور مالی فساد ناقابل تحمل ہے۔

ایرانی عوام انصاف کے خواہاں ہیں عوام مشکلات کو برداشت کرسکتے ہیں نا انصافی نہیں ۔ رہبر معظم

ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ ،اعلی کمانڈروں اور اہلکاروں نے حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ تاریخی بیعت کی مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس ملاقات میں فرمایا: ایرانی عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں کا بھر پور اور منہ تو ڑ جواب دیں گے اور اس سال 22 بہمن شاندار طریقہ سے منایا جائےگا۔ دشمن کی انقلاب اسلامی کے بڑھتے ہوئے اثرات کو روکنے کی کوششیں جاری ہیں۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: دشمن مال و زر ، طاقت و قدرت ، مکر و فریب اور دہشت گردی کے فروغ کے ذریعہ انقلاب اسلامی کے اثر و رسوخ کو روکنے کی کوشش کررہا ہے لیکن انقلاب اسلامی کا درخت اب ایک مضبوط اور تناور درخت بن گیا ہے اور دشمن کے کمزور جھونکوں سے اس پر کوئی اثر پڑنے والا نہیں ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی عوام کو معلوم ہے کہ انقلاب اسلامی کی کمین میں دشمن بیٹھا ہوا ہے اور اسی لئے اس سال 22 بہمن کے دن عوام بعض امریکی حکام کی دھمکیوں اور بیہودہ گوئی کا بھر پور جواب دیں گے اور اس سال کا 22 بہمن تماشائی ہوگا۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کا انقلاب ہے عوام اس انقلاب کے مالک ہیں اور اللہ تعالی کی حمایت اور نصرت بھی ایرانی عوام کے ہمراہ ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے خطے میں امریکہ  کی شکست خوردہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ نے خطے میں دہشت گردی کا فروغ جاری رکھا ہوا ہے امریکہ خطے میں عدم استحکام کا اصلی سبب ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی حکام پر زوردیا کہ وہ عوام کی شکایات کو غور سے سنیں اور انھیں برطرف کرنے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کریں ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلاب اسلامی کو زندہ حقیقت قراردیتے ہوئے فرمایا: انقلاب اسلامی کی جڑیں ماضی کی نسبت آج بہت زيادہ قوی اور مضبوط ہیں۔ انقلاب اسلامی کامیابی کے ساتھ اپنے اصلی اور اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے ۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سماجی انصاف پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی عوام انصاف کے خواہاں ہیں عوام مشکلات کو برداشت کرسکتے ہیں لیکن نا انصافی کو برادشت نہیں کریں گے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فلسطین اور یمن ميں مظلوم عرب مسلمانوں  کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: فلسطین اور یمن میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا: امریکہ اسرائیل اور سعودی عرب کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کررہا ہے اور یمن و فلسطین کا محاصرہ کررکھا ہے اس کے باوجود بے شرمی کے ساتھ ایران پر الزام عائد کرتا ہے کہ ایران یمنی مسلمانوں کو ہتھیار فراہم کررہا ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے خطاب سے قبل ایرانی فضائیہ کے سربراہ شاہ صفی نے فضائیہ میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

3688720

نظرات بینندگان
captcha