بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کم سن نابینا حافظ کا کارنامہ

IQNA

بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کم سن نابینا حافظ کا کارنامہ

10:01 - March 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504364
بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کم سن نابینا حافظ کا کارنامہ
بین الاقوامی گروپ ـ مصرکے آٹھ سالہ محمد سلامة محمد نے بین الاقوامی مقابلہ حفظ میں سب کو انگشت بدنداں کردیا

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الیوم السابع کے مطابق مصر میں جاری پچیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں کم سن محمد سلامة محمد کی کارکردگی پر حاضرین حیرت زدہ رہ گیے۔

 

مصر کی  «الازهر» یونیورسٹی میں حفظ کے طالبعلم کا کہنا تھا:  تفسیر میں شیخ محمد متولی شعراوی اور قرآت میں، شیخ عبدالباسط عبدالصمد اور قاری احمد عمر هاشم کی تقلید کررہا ہوں۔

 

محمد سلامہ کے استاد محمد سید موسی کا کہنا تھا : محمد سلامة نے  قرآن کریم کو روایت حفص از عاصم کے طرز پر حفظ کرلیا ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآن کے علاوہ کم سن حافظ  التحفه اور شاطبیة کتابوں کے کافی حصے زبانی یاد ہے، محمد نے چار سال کی عمر میں قرآن حفظ کرنا شروع اور چھ سال میں مکمل کرلیا۔

 

قابل ذکر ہے کہ مصر میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں پچاس ممالک کے قرآء اور حفاظ کرام شریک ہیں۔/

3701913

نظرات بینندگان
captcha