
ایکنا نیوزکے مطابق مطابق پاکستان میں گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی جشن «مولود کعبہ (ع)» ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں منایا جارہا ہے اور کراچی، لاہور، پشاور ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت کویٹہ کی اکثر مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن میلاد کل سے شروع ہوگا جسکا سلسلہ چار اپریل تک جاری رہے گا۔
ولادت حضرت علی(ع)،شہزادہ علی اصغر اور حضرت امام محمد تقی کی ولادت کی مناسبت سے کویٹہ میں محافل جشن کا آغاز کل رات سے ہورہا ہے جنمیں خطابات کے علاوہ خوانی کے علاوہ اردو، فارسی شعراء اور منقبت خواں فن کا اظھار کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ امیرالمؤمنین(ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اکثر گھروں میں جشن میلاد اور " فادرڈے" پروگرام منانے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
تمام مساجد میں جشن پروگرام راتوں کو مقامی وقت کے مطابق ۹ بجے شروع ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ کویٹہ میں مسجد سید آباد حسینی، امام بارگاہ امام رضا ،امام بارگاہ بیت الاحزان، امام بارگاہ نیچاری اور امام بارگاہ بلتستانی ان مراکز میں شامل ہے جہاں جشن میلاد کا اعلان کیا گیا ہے۔