جشن میلاد مولود کعبه برطانیہ ،جرمنی اورسوئیڈن میں

IQNA

جشن میلاد مولود کعبه برطانیہ ،جرمنی اورسوئیڈن میں

9:55 - March 30, 2018
خبر کا کوڈ: 3504379
بین الاقوامی گروپ: جشن میلاد امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) لندن،جرمنی اور سوئیڈن کے اسلامی مراکز میں منعقد ہوںگے

ایکنا نیوز- برطانیہ کے اسلامی مرکز نے ولادت حضرت علی(ع) کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ہفتہ کے دن مرکز میں جشن میلاد منایا جائے گا۔

 

جشن میلاد میں اسلامی مرکز کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین محمد‌علی شمالی خطاب کریں گے جبکہ بهزاد مولایی شان اهل بیت(ع) میں منقبت خوانی کا شرف حاصل کریں گے۔

 

جرمنی کے ھمبرگ اسلامی مرکز کے مطابق  حضرت امام علی(ع) کے جشن میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اسلامی مرکز میں جشن میلاد کا پروگرام آج شام  ۱۸:۴۵ کو شروع ہوگا جسمیں تلاوت قرآن، ،شاعری،منقبت خوانی کے علاوہ  اسلامی مرکز کے آیت‌الله رمضانی خطاب کریں گے جبکہ محمد قاضوی شان اہل بیت میں عقیدت کا اظھار کریں گے۔

 

سویڈن کے اسٹاک ہوم میں واقع امام علی(ع) میں بھی جشن مولود کعبہ کا اہتمام کیا گیا ہے اور اعلان کے مطابق جشن پروگرام آج شام کو منعقد ہوگا۔

 

جشن پروگرام میں تلاوت قرآن کریم،شعرخوانی اور سیرت حضرت علی(ع) کےعلاوہ دیگر مقابلے منعقد ہوں گے جسمیں کامیاب طلبا کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔/

3702337

نظرات بینندگان
captcha