ھندوستانی خاتون کی ۳۲ ساله قرآنی کاوش

IQNA

ھندوستانی خاتون کی ۳۲ ساله قرآنی کاوش

9:47 - March 31, 2018
خبر کا کوڈ: 3504382
بین الاقوامی گروپ: گجرات کی نسیم اختر نے بتیس سالوں کی کاوش کے بعد کشیدہ کاری میں قرآن کی کڑھائی مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «صدی البلد» کے مطابق گجرات کی خاتون نسیم اختر نے " کشیدہ کاری " ایک خاص قسم کے کپڑے پر پورا قرآن کڑھائی کرکے کارنامہ انجام دیا ہے۔

مصری تنظیم کے مطابق گجرات کی خاتون نے زوق و شوق سے مکمل قرآن کی کڑھایی کرکے عظیم کام انجام دیا ہے۔

 

ھندوستانی خاتون کی خواہش ہے کہ اس بتیس سالہ کاوش کو گنیزبک میں لکھ کر اس کام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

 

بارہ رول کپڑوں پر مکمل ہونے والے قرآنی کے ہر دولاین کڑھائی کرنے میں دو دن کا عرصہ لگا ہے ۔

 

قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے کراچی کی اکتیس سالہ زمرد خان نے ساڑھے سات سال کے عرصے میں کشیدہ کاری کرکے قرآن کو مکمل کیا تھا جسکا وزن تریسٹھ کلو بتایا جاتا ہے اور ہر پارے کو خوبصورتی سے الگ جلد میں باینڈ کیا گیا ہے۔/

3702378

نظرات بینندگان
captcha