ایکنا نیوز- جنگ نیوز کے مطابق فلسطین کے محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے بارہ فلسطینی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے، فلسطینیوں نے آج اسرائیل کی جانب سے ان کی سرزمین پر قبضے اور ظلم و ستم کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔
اس موقع پر جمع ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے زیادہ بتائی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی سفارت خانے کو قدس منتقلی کے خلاف چھ ہفتوں کا دھرنا بھی شروع کردیا گیا ہے
یاد رہے کہ فلسطینی عوام ہر سال 30 مارچ کو اپنی سرزمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاجاً ’یومِ ارض‘ مناتے ہیں، اس روز مختلف ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور مظاہرے بھی کیے جاتے ہیں۔
بظاہر لگتا ہے کہ سعودی عرب سمیت بعض دیگر عرب ممالک کی صھیونی دوستی کی وجہ سے فلسطینوں کے قتل عام اب تیز تر ہوتا جایےگا اور غاصب رژیم بے پردہ نہتے فلسطینیوں کو انجام تک پہنچانے کی کوشش کرسکتا ہے۔