IQNA

12:43 - April 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504473
بین الاقوامی گروپ:ولادت امام حسین(ع)- حضرت ابوالفضل(ع) اور امام سجاد(ع) کی مناسبت سے ایرانی قونصلیٹ کویٹہ میں جشن میلاد منایا گیا

ایرانی قونصلیٹ میں جشن میلاد امام حسین(ع)- حضرت ابوالفضل(ع) وامام سجاد(ع) کا انعقاد

ایکنا نیوز-  خانه فرهنگ اور قونصلیٹ ج.ا.ایران  کویٹہ کے تعاون سے ولادت امام حسین(ع)- حضرت ابوالفضل(ع) اور امام سجاد(ع)  کی مناسبت سے قونصلیٹ کے الغدیر ہال میں جشن میلاد منایا گیا جسمیں ایران قونصل جنرل آقایی رفیعی ، خانہ فرھنگ کے ڈایریکٹر آقایی عقدایی ، ایرانی اسکول الفجر کے پرنسپل آقایی صیدی سمیت ایرانی سفارت کار اور اساتذہ شریک تھے.

 

پروگرام مغرب و عشا  کی نماز باجماعت کے ساتھ شروع ہوا اور آقایی نصیری کی تلاوت کے بعد ایرانی اسکول کے آقایی

صیدی مدیر نے  امام سجاد (ع) اور معصومین کی سیرت و فضایل پر خطاب کیا ۔

 

پروگرام میں شان اهل بیت(ع) کے حوالے سے شاعری بھی کی گیی اور پرتکلف عشاییے پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

ایرانی قونصلیٹ میں جشن میلاد امام حسین(ع)- حضرت ابوالفضل(ع) وامام سجاد(ع) کا انعقاد

نام:
ایمیل:
* رایے:
* captcha: