حزب‌الله لبنان رہنما: بن‌سلمان ایران کے خلاف اربوں ڈالر دینے کو تیار ہے

IQNA

حزب‌الله لبنان رہنما: بن‌سلمان ایران کے خلاف اربوں ڈالر دینے کو تیار ہے

1:48 - May 02, 2018
خبر کا کوڈ: 3504522
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بن سلمان ایران سے جنگ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو اربوں ڈالر دینے کے لیے تیار ہے

حزب‌الله لبنان رہنما:بن‌سلمان ایران کے خلاف اربوں ڈالر دینے کو تیار ہے

ایکنا نیوز-  الجزیره نیوز کے مطابق حزب اللہ کے جنرل سیکریٹری «سیدحسن نصرالله» نے الیکشن اجتماع «یوم الوفا للأرض» سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امریکہ اور اسرائیل و سعودی عرب کی سازشیں ناکام ہوچکی ہیں اور اس لیے وہ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

 

انکا کہنا تھا کہ ہم جنگ سے اب تک نہیں نکلے ہیں اور سعودی عرب ایران سے جنگ کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو اربوں ڈالر دینے کو تیار ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ چند روز پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ہم نے میڈل ایسٹ میں سات ٹریلین ڈالر خرچ کیے اور کچھ ہاتھ نہیں آیا، ہم علاقے کے امیر ممالک سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنے حصے کا خرچہ ادا کریں ، انکے پاس اسقدر سرمایہ ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ اس کو کیسے خرچ کریں۔/

 

 3711092

 

نظرات بینندگان
captcha