امام خمینیؒ کا اعلان کردہ عالمی یوم القدس عالم اسلام و مظلومینِ جہان کی آواز ہے، پاکستان میں سرکاری سطح پر منانا چاہیئے، صاحبزادہ ابوالخیر

IQNA

امام خمینیؒ کا اعلان کردہ عالمی یوم القدس عالم اسلام و مظلومینِ جہان کی آواز ہے، پاکستان میں سرکاری سطح پر منانا چاہیئے، صاحبزادہ ابوالخیر

14:36 - June 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504684
بین الاقوامی گروپ: عالمی یوم القدس مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے، عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور اسے پس پشت ڈالنے سے بچانے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے

امام خمینیؒ کا اعلان کردہ عالمی یوم القدس عالم اسلام و مظلومینِ جہان کی آواز ہے، پاکستان میں سرکاری سطح پر منانا چاہیئے، صاحبزادہ ابوالخیرایکنا نیوز- اسلام ٹایمز سے گفتگو میں ملی یکجہتی کونسل اور جمعیت علمائے پاکستان (نوارنی) کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ جہاں تک امریکی سفارتخانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کا اقدام ہے، اس کی تو خود امریکا کے اندر سے بھی مذمت کی گئی، جبکہ اس اقدام کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی، یہ امریکا کی بدترین سفارتی دہشتگردی ہے، جس کا خمیازہ جلد ہی آنے والے دنوں میں خود صہیونی اسرائیل کو بھگتنا پڑے گا، اس پر ناصرف مظلوم فلسطینی عوام، بلکہ دنیا بھر کے مسلمان اور باضمیر عوام سراپا احتجاج ہیں، مقبوضہ فلسطین میں مظلوم فلسطینی عوام امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی اور تحریک حق واپسی کے تحت سراپا احتجاج ہیں، اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں، پُرامن طور پر اپنا احتجاج دنیا بھر کے سامنے ریکارڈ کراکر عالمی برادری کا ضمیر جھنجھوڑ رہے ہیں، افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ ہمارے مسلم و عرب حکمران بے حسی کا شکار ہیں، پتا نہیں ان کی غیرت کب جاگے گی.

پورے مسلم امہ کا مطالبہ ہے کہ تمام مسلم و عرب حکمران مظلوم فلسطینیوں کی عملی طور پر حمایت و مدد کریں، محض مذمتی قراردادیں پاس کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ مسلمانان عالم اکھٹے ہوکر اتحاد اور وحدت کے ساتھ امریکا کو وارننگ دیں، جو کھل کر ااسرائیل کی حمایت اور اسرائیلی دہشتگردی کی پشت پناہی کرتا چلا آ رہا ہے، جس نے مسلمانان عالم کے امن کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، ضروری ہے کہ مسلمانان علام اسرائیل اور امریکا کیخلاف انتہائی سخت مؤقف اختیار کریں، تب ہی یہ ظلم و ستم و بربریت کا سلسلہ رکے گا۔

نظرات بینندگان
captcha