
ایکنا نیوز- رایٹرز کے مطابق حکومتی تجویز اور جنگ بندی پر طالبان نے رضامندی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس جنگ بندی میں غیر ملکی فورسز شامل نہیں اور انکے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر طالبان پر ان دنوں حملہ ہوگا تو وہ دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
اس بیان میں تاکید کی گیی ہے کہ طالبان کے افراد عمومی پروگراموں میں شرکت نہ کریں کیونکہ ان پر حملے ہوسکتے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے افغانستان صدر نے عید فطر پر یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
اشرف غنی نے کہا ہے کہ اس جنگ بندی میں داعش کا گروپ شام نہیں اور انکے خلاف کاروائی جاری رہے گی جبکہ عید کے دن کنفرم نہ ہونے پر جنگ بندی کے ایام واضح نہیں،تاہم افغان کیلینڈر کے مطابق جمعے کو عید ہوگی۔/