
ایکنا نیوز- خبررساں ادارے newturkpost؛ کے مطابق دیانت فاونڈیشن کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کی مساجد میں شکرانے کے طور پر ختم قرآن محافل منعقد ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملک کی ۹۰ ہزار مساجد میں اس رات قرآن مجید کی تلاوت کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
دیانت تنظیم نے واضح کیا کہ اس موقع پر تمام رات مساجد کے دروازے کھلے رہیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پندرہ جولائی سال ۲۰۱۶ کو ترکی میں بغاوت کی کوشش کی گیی جسکی ذمہ داری امریکی سرپرستی اور فتح اللہ گولان کی تنظیم پر لگائی گیی تھی۔