بیلجیم؛ بروکسل مسجد بند کرنے کا مطالبہ

IQNA

بیلجیم؛ بروکسل مسجد بند کرنے کا مطالبہ

9:46 - July 08, 2018
خبر کا کوڈ: 3504797
بین الاقوامی گروپ: بروکسل کی اعلی مذہبی شخصیت نے مرکزی جامع مسجد کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا

بیلجیم؛  بروکسل مسجد بند کرنے کا مطالبہ

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  الیوم السابع کے مطابق بروکسل شہر کی مذہبی شخصیت «الآن کورتوا» نے مذہبی ہم آہنگی کے لیے تما مساجد پر کڑی نظارت کے ساتھ مرکزی جامع مسجد کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بیلجیم سیکورٹی اداروں کے مطابق اس سے پہلے مذکورہ مسجد میں شدت پسندانہ مواد پر مبنی کتابوں کی موجودگی کی رپورٹ درج ہوچکی ہے

 

سال ۲۰۱۷ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسجد سے شدت پسندانہ بیانات اور خطبے بھی صادر کیے جاتے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ  سال ۱۹۷۱ میں ایک معاہدے کے تحت مرکزی مسجد کو بیجلیم حکومت نے سعودی حکومت کی زیرنگرانی چلانے کی اجازت دی تھی تاہم سال کے آخر میں نامعلوم وجوہات پر دوبارہ مسجد کی ذمہ داری سعودی سے لے لی گیی۔

 

رپورٹ کے مطابق مسجد واپس لینے کی اہم وجہ وہابی شدت پسندانہ افکار کی ترویج ہے اور کہا جاتا ہے کہ فرانس اور بروکسل حملوں کے عناصر اس مسجد کے امام کے خطبوں سے متاثر تھے۔/

3728128

نظرات بینندگان
captcha