ایکنا نیوز- گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی ابو تراب سکاوٹس کے زیر اہتمام سالانہ محافل دعا کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
دعائے جوشن صغیر دس اگست بروز جمعہ پانچ بجے، دعائے جوشن کبیر سترہ اگست بروزہ جمعہ پانچ بجے جبکہ دعائے عرفہ کی روح پرور تقریب نو ذی الجہ کو چار بجے بہشت حضرت زینب میں منعقد ہوگی جس میں کویٹہ بھر سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین عاشقان اہل بیت کی شرکت متوقع ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ ہر سال دعائے عرفہ کی تقریب کی اس محفل میں شہر کے مختلف علاقوں سے عاشقان اہل بیت تشریف لاتے ہیں۔
اس تقریب میں تمام تمام مسلمان اشک بار آنکھوں سے اللہ رب العزت سے اپنے گناہوں کی بخشش اور وطن عزیز پاکستان اور مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعائیں مانگتے ہیں